Pages - Menu

پیر، 26 دسمبر، 2016

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ ن کے قا ئد وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے

بورے والا: بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ (ن) کے قا ئد وزیر اعظم میاں نواز شریف کی سالگرہ کے کیک کاٹے گئے مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی کے آفس میں مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرا ئیں اورایم پی اے چوہدری ارشا داحمد آرائیں نے نو منتخب چیئرمین چوہدری محمد عاشق آرائیں، وائس چیئرمین حاجی افتخار احمد بھٹی مسلم لیگ کے تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے، بزرگ مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم کے ہمراہ کیک کاٹا۔ اس موقع پر چوہدری محمد اسامہ ،چوہدری ریاض اسلم ،عبدالمجید نمبردار مسلم لیگ (ن) کے کونسلرز حاجی عبدالغفار بھٹی، سردار ظہوراحمد ڈوگر،عبدالرﺅف کھوکھر، محمد جمیل شاہد، رانا ثناءاللہ رحمانی، رانا شاہد علی، ملک امتیاز حسین، ملک طلعت محمود لنگڑیال، سیٹھ محمد علی، عبدالجبار بٹ، ملک رحمت علی، چوہدری عمران غفور، محمد شاہد پی اے ٹو ایم این اے، حافظ رضوان عابد، چوہدری عدنان ارشاد رامے، میاں عمیر سالار، چوہدری نوید احمد، عبدالرزاق، فیاض قاسم، میاں محمد شاہد، بھی موجود تھے سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا کہ ہم اس عظیم لیڈر کی سالگرہ منارہے ہیں جن کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے پیارے ملک پاکستان کا قیام عمل میں آیا اسی دن ہم مسلم لیگ ن کے قائد وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ مناتے ہیں اس لئے دن ہمارے لئے دوہری خوشی کا دن ہے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے ملک کو ترقی اور خوشحالی راہ پر ڈال دیا ایٹمی دھماکے کرکے ملکی دفاع کو مستحکم اور ناقابل تسخیر بنادیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابرشریک ہیں اوران کو کرسمس کی مبارکباد پیش کر تے ہیں سالگرہ  کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے کونسلرز کے علاوہ ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھی تقریب کے آخر میں ملک کی سلامتی ،خوشحالی ،اور میاں نواز شریف کی درازی عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی 

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔