بورے والا : دیوان صاحب روڈ پر کار اور ٹرک کے المناک حادثے میں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم ایم این اے کے برادرِنسبتی سید ظہیر احسن جاں بحق ہو گئے واقعات کے مطابق سید ظہیر احسن اپنے ایک ساتھی مقبول احمد کے ہمراہ کار میں سوار ہو کر ساہوکا جا رہے تھے کہ چک نمبر321 ای بی کے قریب ایک خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے ان کی کار آگے جانے والے ٹرک کے نیچے دھنس گئی اور بری طرح تباہ ہو گئی سید ظہیر احسن کی دونوں ٹانگیں فیکچر ہو گئیں جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا گیا اور ہنگامی طبعی امداد دی گئیں مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک گھنٹے کے بعد جاں بحق ہو گئے ان کی نماز جنازہ کل دوپہر ڈھائی بجے شاہ زکریا قبرستان میں ادا کی جائے گی
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔