Pages - Menu

پیر، 12 دسمبر، 2016

ملک بھر کی طرح بورے والا اور گرد و نواح میں جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں عروج پر


بورے والا : ملک بھر کی طرح بورے والا اور گرد و نواح میں جشن عید میلاد النبیﷺ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں عاشقان رسول ﷺ نے دیہاتوں ،محلوں، گلیوںاوربازاروں کو رنگ برنگے جھنڈوں اور جھنڈیوں اور برقی قمقموں اورروشنیوںسے سجادیا گیا درود پاک اور میلاد کی محافل کا سلسلہ جاری ہے شہر کے بازاروں عارف بازار، وہاڑی بازار، جوئیہ روڈ، کالج روڈ، لاہور روڈ، چیچہ وطنی روڈ، ریل بازار، بس سٹینڈ، ملتان روڈ کے علاوہ نواحی آبادیوں میں بھی گلیوں اور محلوں کو سجا دیا گیا ہے ۔ مرکزی میلاد کمیٹی نے عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے راستوں کے انتظامات کو مکمل کر لیا گیا عید میلاد النبی ﷺ کا مرکزی جلوس آج مورخہ 12 دسمبر بروز سوموار کو صبح 9بجے ممتاز عالم دین جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما صاحبزادہ سید محمد محفوظ الحق شاہ کی قیادت میں جامع مسجد اکبر غلہ منڈی سے روانہ ہو گا جلوس کے راستوں میں صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمر سہیل کیفی کی ہدایت پر ٹی ایم اے کے عملہ صفائی اور انکروچمنٹ نے جلوس کے راستوں سے تجاوزات ختم کر کے صاف کر دیا جلوس کی سیکورٹی کے لیئے ڈی ایس پی بورے والا طاہر مجیدملک نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں ہیں جنہوں نے سیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لیئے ہیں ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔