بورے والا : پولیس کا منشیات کے اڈوں پر چھاپے، بدنام زمانہ دو منشیات فروش خواتین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے دو کلو چھ سو گرام سے زائد چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لیئے تفصیلات کے مطا بق ڈی ایس پی ملک طاہر مجید کی سربراہی میں تھانہ ماڈل ٹاﺅ ن پولیس نے گزشتہ روز لاٹ بھٹیاں میں بدنام زمانہ منشیات فروش نازیہ بی بی کے اڈے پر چھاپہ مار کر اسے منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 1375گرام چرس برآمد کر کے منشیات کے ایکٹ 9C کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے منشیات فروشی کے ایک اور اڈے پر چھاپہ مار کر ربینہ عرف موٹو مسیح کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1345گرام چرس برآمد کر کے منشیات کے ایکٹ 9C کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر لیئے مزید انکشافات کی توقع ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔