بورےوالا: مرکزی میلادکمیٹی اور جما عت اہل سنت کے زیر اہتما م 12 ربیع الاول کا مرکزی جلوس جا مع مسجد اکبر غلہ منڈی سے معروف عالم دین اوررہنماء جما عت اہل سنت علا مہ سید محمد محفو ظ الحق شا ہ کی قیا دت میں برآمد ہوا۔ جلوس میں تلاوت کلام پاک، نعت خوانی، تقاریر اوربارگاہ رسالت مآب ﷺ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور علماء اکرام نے اسوۃ حسنہ پر روشنی ڈالی گئی۔ جلوس کے راستوں میں مخیر حضرات کی طرف سے دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر تقسیم کیا گیا ۔ جلوس واپس غلہ منڈی مسجد میں نماز ظہر پر اختتام پذیر ہو گیا جہاں پر آقا دو عالم ﷺ پردرودوسلام پیش کیا گیاور ملکی ترقی اور سلامتی اور عالم اسلام کی سر بلندی کے لئے خصوصی دعا مانگی گئی او رشرکاء جلوس میں لنگر تقسیم کیا گیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔