بورےوالا : پٹرول پمپ پرڈکیٹی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ملازم جاں بحق دوسرا شدید زخمی ، تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی روڈپر واقع شیخ ندیم احمد کے پٹرول پمپ پر اس کے سیلز مین الطاف ولد فیاض سکنہ چک نمبر473 ای بی اور افتخار احمد ولد محمد شریف سکنہ چک نمبر429 ای بی موجود تھے کہ آتشیں اسلحہ سےمسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے ان سے گن پوائنٹ پرنقدی چھیننے کی کوشش کی جس پر مزاحمت کے دوران پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک ملازم الطاف حسین جاں بحق جبکہ افتخار احمد شدیدزخمی ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اورنعش اور زخمی کوتحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اور ڈی ایس پی بورےوالا ملک طاہر مجید کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور وقوعہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدیں اور ملزمان کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لئے ایک لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔