بورےوالا : میاں چنوں روڈ ڈلن بنگلہ پولیس چوکی کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں تصادم سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی تفصیل کے مطابق چک نمبر 4 ڈبلیو بی ماچھیوال کے رہائشی نوید ولد محمد بوٹا اپنی والدہ اور دادا کے ساتھ 90 موڑ سے واپس اپنے گھرچک نمبر 4 ڈبلیو بی ماچھیوال آ رہے تھے کہ ڈلن بنگلہ پولیس چوکی کے قریب ان کے موٹرسائیکل کی ٹرالر سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں نوید کی والدہ اور دادا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد نوید زخمی ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔