Pages - Menu

ہفتہ، 10 دسمبر، 2016

میونسپل کمیٹی بورے والا کی چیئرمین شپ کے مسلم لیگ ن کے امیدواران محمدعاشق آرائیں اور میاں عبدالمتین کے درمیان اعتراضات داخل کرنے پر تلخ جملوں کا تبادلہ ویٹ پیپر لگنے سے فارورڈ بلاک کے امیدوار زخمی


بورے والا : میونسپل کمیٹی بورے والا کی چیئرمین شپ اور وائس چیئرمین شپ کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین محمدعاشق آرائیں اور فارورڈ بلاک کے امیدوار برائے چیئرمین میاں عبدالمتین کے درمیان اعتراضات داخل کرنے پر تلخ جملوں کا تبادلہ ویٹ پیپر لگنے سے فارورڈ بلاک کے امیدوار زخمی، ریٹرننگ افسرنے ماحول سے خوف زدہ ہو کر پولیس طلب کر لی، اسسٹنٹ کمشنر وایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے احمر سہیل کیفی ، ڈی ایس پی ملک طاہر مجید ،ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے حالات کو قابو میں کیا، میاں عبدالمتین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زخمی حالت میں تھانہ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئے پولیس نے ڈاکٹ جاری کر دیا جس پر مضروب نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکولیگل حاصل کر کے مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین محمدعاشق آرائیں کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست تھانے پہنچا دی پولیس مصروف تفتیش ہے۔ فریقین نے ایک دوسرے پر ہنگامی پریس کانفرنسوں کے ذریعہ وقوعہ کی ذمہ داری کے الزامات عائد کر دیئے ۔
اس واقعہ کےبعد پریس کلب بورے والا میں اپنی ہنگامی پریس کانفرنس میں چیئرمین یونین کونسل مسلم لیگ ن رانا شاہد سرور، مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک کے میاں عبدالمتین، مہر طاہر امجد، راﺅعزیز الرحمن، راﺅ غفارعلی، ملک امتیاز حسین، رانا مظہر مختار، سردار فلک شیر ڈوگر، محمد طارق طور پاکستان تحریک انصاف کے کونسلرزغلام مصطفی بھٹی، باؤ جاوید قادری، شکیل حشمت، شہباز حسین باجا بھٹی و دیگر نےکہا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات کی جانچ پڑتال کا وقت 8 تا 12بجے رکھا ہوا تھا جس کے بعد چوہدری محمد عاشق آرائیں 12 بج کر 4 منٹ پر ریٹرننگ افسر رانا نوید احمد کے پاس آئے اور اپنے اعتراضات داخل کرنا چاہتے تھے جس پر میاں عبدالمتین نے احتجاج کیا تو چوہدری محمدعاشق آرائیں ان سے الجھ پڑے اور اس کے منہ پر ویٹ پیپر دے مارا جس سے وہ زخمی ہو گئے انہوں نے کہا کہ اس سارے واقعہ کا ذمہ دار ریٹرننگ افسر ہے جس کی غیر ذمہ داری کی وجہ سے یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے انہوں نے مشترکہ طور پر اس واقعہ کی پرزور مذمت کی اور مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ایسے شخص کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ نہ دیا جائے جو میونسپل کمیٹی کا ماحول خراب کرنے کا ذمہ دار ہے جمہوری اداروں میں قیادت کو یہ حرکتیں زیب نہیں دیتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ محمد عاشق آرائیں نے اپنی شکست سے خوف زدہ ہو کر یہ رویہ اپنایا ہے انہوں نے الزام لگایا کہ ریٹرننگ افسر الیکشن کے عمل کی اطلاع باہر کرتا ہے جس سے ادارے کا ماحول خراب ہوا ہے الیکشن کمیشن کو اس پر نوٹس لینا چاہئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی چوہدری نذیراحمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے نامزد کردہ امیدوار چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور امیدوار وائس چیئرمین حاجی افتخار بھٹی نے اپنے حامی کونسلرز بلدیہ بورے والا عبدالجبار بٹ، ایاز محمود گھمن، شکیل نواز ڈھلوں، شمعون مسیح، عبدالخالق ٹھیکہ، رانا ارشاد احمد، ملک رحمت علی، رانا شاہد علی، سردار ظہور احمد ڈوگر، میاں خالد حسین، حاجی عبدالغفار بھٹی، میاں ثناءاللہ رحمانی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ بورے والا میں ہونے والے ناخوشگوار واقعہ کے بارے ہمارے مخالفین غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں ہم نے اپنے حریف امیدوار چیئر مین میاں عبدالمتین کے خلاف اثاثہ جات چھپانے کے سلسلہ میں اعتراضات  داخل کروانا چاہے تو ریٹرننگ آفیسر کے کمرے میں ہمارے مخالف امیدوار نے بڑے جارحانہ اور پر تشدد انداز میں ٹیبل پر ہاتھ مارتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت ختم ہو چکا ہے ہم نے کہا کہ آپ 12بجکر چار منٹ درج کر لیں ہمیں ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ قبول ہو گا مگر انہوں نے ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او کو بھی تضحیک آمیز رویہ سے مرعوب کرنے کی کوشش کی بعد ازاں ایک فرضی اورخود ساختہ چوٹ لگا کر اس کا میڈیکل رزلٹ حاصل کر کے ہمارے خلاف مقدمہ درج کروانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جوکہ قابل مذمت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ساتھ 26 کونسلرز کی اکثریت ہے ہمارے مخالف اپنی ناکامی چھپانے کے لیئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم انصاف کے حصول کے لئے اپلیٹ فورم تک جائیں گے اور کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے سے مرعوب نہیں ہونگے پریس کانفرنس میں مسلم لیگی رہنما سردار شہزاد ڈوگر ایڈوکیٹ ،چوہدری محمد اسحاق چیئرمین یونین کونسل، ہمایوں شکیل چیمہ ایڈوکیٹ، چوہدری وقاص اشفاق ایڈوکیٹ اورصدر انجمن آڑھتیان غلہ منڈی اوردیگربھی موجود تھے۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔