Pages - Menu

بدھ، 7 دسمبر، 2016

چترال سے اسلام آباد جانے والے ہوائی جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کا تعلق بوےوالا والا کے نواحی گاؤں 102 ای بی سے تھا

بورےوالا: چترال سے اسلام آباد جانے والے ہوائی جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ کا تعلق بوےوالا والا کے نواحی گاؤں 102 ای بی سے تھا انہوں نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول بورے والا سے حاصل کی تاہم ان کا خاندان 33 سال قبل اسلام آباد منتقل ہوگیا تھا اور ان کے والد محترم فیض احمد وڑائچ نسٹ یونیورسٹی میں میتھ میٹکس کے پروفیسر ہیں اور انہوں نے اٹامک انرجی کمیشن میں بھی خدمات سر انجام دیں ۔ اسامہ وڑائچ کے دادا چوہدری محمد حسین وڑائچ کو 50 سال قبل اس وقت کے گورنر امیر محمد خان نے بی اے پاس سکیم کے تحت گاؤں 102 ای ہی میں 2 مربع زرعی زمین الاٹ کی تھی جس کا انتظام ان کے چچا کرنل ریٹائرڈ امجد علی وڑائچ کے پاس ہے جو کھاریاں میں آنکھوں کا ہسپتال بھی چلاتے ہیں


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔