بورے والا : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ضلع ناظم وہاڑی سید شاہد مہدی نسیم شاہ نے کہا ہے کہ بلدیہ بورے والہ میں گزشتہ روز ہونے والے مخصوص نشستوں کے الیکشن میں ا ن کے فارورڈ گروپ اور اتحادیوں نے دس میں سے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے اپنی برتری ثابت کر کے اپنے مد مقابل مسلم لیگی گروپ کی اکثریت کے دعوﺅں کی قلعی کھول دی ہے اب مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلدیہ بورے والہ کی چیئرمین اور وائس چیئرمین شپ کے امیدواروں کی نامزدگی کے موقع پر اکثریتی کونسلروں کی رائے کا احترام کریں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر فارورڈ بلاک مسلم لیگ ن اور اتحادی پی ٹی آئی کے کونسلروں اور چیئر مین یونین کونسلروں کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ پریس کانفرنس سے مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ ا میدوار چیئرمین ضلع کونسل وہاڑی سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی فارورڈ گروپ کے رہنما کونسلرز راﺅ عزیز الرحمن، میاں عبدالمتین مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ اور پی ٹی آئی کونسلرز غلام مصطفے بھٹی اور شہباز حسین باجا بھٹی نے بھی خطاب کیا سید شاہد مہدی نسیم شاہ نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ مخصوص نشستوں کے الیکشن میں اگر چہ دونوں طرف مسلم لیگ ن کے امیدواران مد مقابل تھے مگر اس کی وجہ اور ذمہ داری ن لیگ کے ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں پر عائد ہوتی ہے جنہوں نے ٹکٹوں کے اجراءکے سلسلہ میں لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے مشاورتی اجلاس میں نسیم شاہ گروپ کے ایم این اے سید ساجد مہدی سلیم اور اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور بلال اکبر بھٹی کی طرف پیش کی گئی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دونوں گروپوں میں تناسب کے حساب سے ٹکٹیں تقسیم کر دی جائیں تاکہ مقامی سطح پر مسلم لیگ ن انتشار سے بچ سکے مگر مقامی ایم پی اے نے قیادت کے سامنے اقرار کیا کہ ہمارے گروپ میں 30ممبران بلدیہ ہیں پارٹی قیادت نے ان کے دعوے پر تمام ٹکٹ انہیں دیئے اور ہمارے گروپ کو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی تھی جس کا نتیجہ ہماری اکثریت سے کامیابی کی صورت میں سامنے آیا چونکہ پی ٹی آئی کے مقامی گروپ سے اتحاد کی صورت میں چھ مزید کونسلروں نے ہمارے فارورڈ بلاک کا ساتھ دیا اور آئندہ بھی انشاءاللہ وہ چیئر مین الیکشن میں ہمارے ساتھ ہی رہیں گے انہوں نے دعوی کیا کہ ضلع کونسل وہاڑی میں نسیم شاہ گروپ اپنے حامی 30 سے زائد چیئرمینوں کے ساتھ سب سے بڑا گروپ ہے ضلع کی مخصوص نشستوں کے الیکشن میں کسان نشست پر پارٹی نشان پرحصہ لینے والے امیدوار رانا غلام ربانی کو صرف 13 ووٹ ملے اور وہ ناکام ہوئے انہوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا کی وہ بلدیاتی قیادت کے فیصلے میرٹ پر کریں تاکہ پارٹی انتشار سے بچ سکے پیرغلام محی الدین چشتی سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں سید شاہد مہدی نسیم شاہ جس گروپ کے سربراہ ہیں وہی گروپ ضلع میں بڑا ہے میری کوشش ہو گی کہ مسلم لیگ ن کے تمام گروپ اکھٹے ہو جائیں پریس کانفرنس میں کونسلرز بلدیہ مہر طاہر امجد، میاں عبدالمتین، راﺅ عزیز الرحمن، راﺅ غفار علی، ملک امتیاز حسین، سردار فلک شیر ڈوگر رانا مظہر مختار پی ٹی آئی کے کونسلرز غلام مصطفے بھٹی، شکیل حشمت، جاوید اقبال قادری، ملک فاروق اعوان، شہباز حسین باجا بھٹی، یوتھ کونسلر شہباز بٹ کے علاوہ چیئرمین یونین کونسلز ملک محمد اکرم ،چوہدری احسان اللہ گھمن، سردار عقیل احمد شانی ڈوگر،پیر احمد ممتاز چشتی ،رانا شاہد سرور ،عبدالوحید گریوال ،ملک اظہر حسن لنگڑیال ،ملک غلام حیدر لنگڑیال ،چوہدری محمد کاشف رامے ،چوہدری آفتاب احمد ،پیر خالد بودلہ ،نثار احمد ولیکا،چوہدری امیر علی کے علاوہ مسلم لیگی رہنماﺅں رانا طاہر کریم ،مفتی شیخ محمد ایوب ،ڈاکٹر سید محمد ارشد شاہ ،نعیم صابر چوہدری سردار وقار احمد ڈار ،رانا محمد وکیل نمبردار،چوہدری ذولفقار نمبردار،چوہدری محمد یونس ڈھلوں ،غلام رسول ڈوگر کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔