Pages - Menu

جمعہ، 18 نومبر، 2016

سست روی ناقابل برداشت کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے, ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک

بورے والا: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی عمر سعید ملک نے تھانہ ساہوکا کے سرپرائزوزٹ کے دوران تفتیشی افسران اور پولیس کانسٹیبلان سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سست روی ناقابل برداشت ہو گی۔ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے اور سائیلوں کے ساتھ شائستہ رویہ اپناتے ہوئے ان کی داد رسی کی جائے۔ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور ان کے چالان بروقت عدالت میں جمع کروائے جائیں ۔تفتیش میں کسی قسم کا سقم ناقابل برداشت ہو گا۔ مال خانہ اور مال سرکار کا ملاحظہ کرتے وقت انہوں نے کہا کہ اس کی حفاظت اور اس کا متعلقہ رجسٹر ہائے میں بروقت اندراج کو یقینی بنایا جائے ۔بعد ازاں انہوں نے تھانہ جات کی پولیس نفری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ضلع وہاڑی میں صرف وہی پولیس کی نوکری کرے گا جو کرپشن فری ہوگا۔ ٹاؤٹ مافیہ کا تھانہ سے خاتمہ کیاجائے۔ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے کہا دسمبر تک اپنے علاقہ سے منشیات کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں۔ دسمبر کے بعد اگر علاقہ میں کوئی منشیات فروش پایا گیا تو اس بیٹ کے افسران کی محکمہ میں کوئی جگہ نہ ہو گی۔ علاوہ ازیں ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے دربار بابا حاجی شیر کا وزٹ کیا اور تمام سکیورٹی انتظامات چیک کیے انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام چلنے والے درباروں پر فوری طور پر گارڈ تعینات کئے جائیں اور دربار پر آنے والے زائرین کی حفاظت کےلئے رضا کاربھی تعینات کئے جائیں۔ جدید حفاظتی آلات کو فعال کیا جائے۔ تمام زائرین کی باڈی سرچ بذریعہ میٹل ڈٹیکٹر کی جائے۔انہوں نے دربار پر نصب سی سی ٹی کیمرہ جات کو چیک کیا اور کنٹرول روم سے ریکارڈنگ بھی چیک کی۔ڈی پی او وہاڑی نے دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔ڈی پی او نے وہاں پر موجود لوگوں کے مسائل بھی سنے اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ یہاں پر لوگوں کا رش کافی زیادہ ہوتا ہےاس لیے جیب تراش بھی سرگرم رہتے ہیں اس لئے سکیورٹی کے سخت سے سخت انتظامات کئے جائیں تاکہ یہاں پر آنے والے لوگ خود کو محفوظ سمجھیں

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔