بورےوالا: نذیراں بی بی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہے |
بورے والا: نواحی گاﺅں 501ای بی میں جائیداد کے تنا زعہ پر بیٹے نے ماں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نذیراں بی بی زوجہ محمد یوسف جو کہ بیوہ ہے اس نے اپنے 15 مرلہ احاطہ کو اپنے بچوں میں تقسیم کر دیا تھا اور خود وہ تھوڑی جگہ پر اپنی بیٹی منیراں بی بی کے ہمراہ رہ رہی تھی اس کا بیٹا منیر احمد جس نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اپنی ماں کی جائیداد سے مزید حصہ کا تقاضا کر رہا تھا اوراس نے زبردستی گھر کے اندر دیوار بنا نا شروع کی تو اس کی ماں نے اس کو منع کیا تو ملزم منیر احمد نے مشتعل ہو کر اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر میں موجود پٹرول کی بو تل اس پر چھڑک کر آگ لگا دی جس سے وہ بری طرح جھلس گئی اور اس کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا تھانہ صدر مصروف تفتیش ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔