بورے والہ :میونسپل کمیٹی بورے والہ کی دس مخصوص نشستوں کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نسیم شاہ گروپ فارورڈ بلاک نے چھ نشستیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار نے چار نشستیں حاصل کیں تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی بورے والہ کی مخصوص نشستوں کے انتخابات میں منتخب 36کونسلروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا پولنگ صبح 9بجے سے شام 4بجے تک پر امن ماحول میں جاری رہی پولنگ کی نگرانی ریٹرننگ آفیسر رانا نوید احمد خان ٹی ایم او اور پریذائیڈنگ آفیسر عاشق علی جاوید نے کی اس موقع پر پولیس انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات دیکھنے میں آئے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر بھٹی اور ڈی پی او عمر سعید ملک نے ڈسٹرک ریٹرننگ آفیسر وہاڑی عامر جاوید کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن کا معائنہ کیا اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی اور ڈی ایس پی ملک طاہر مجید بھی موجود تھے تین بجے سہہ پہر تمام ووٹرز نے اپنے ووٹ ڈالے شام 4بجے گنتی کا عمل شروع ہوا نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک نسیم شاہ گروپ کے شہزاد بٹ انتخابی نشان ہینگر یوتھ ممبر اقلیتی نشست پر افتخار احمد مٹھو مزدور نشست پر جاوید اقبال قادری اور خواتین نشستوںپر امیر بی بی بشری کاظمی اور تسلیم عزیز ایڈوکیٹ نے کامیابی حاصل کی مسلم لیگ ن کے نامزد جن امیدواروں نے شیر کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کی ان میں مزدور نشست پر ملک رحمت علی خواتین نشستوں پر حاجن فوزیہ نسرین عابدہ پروین جبکہ اقلیتی نشست پر شمعون مسیح شامل ہیں انتخابی نتائج نے سیاسی پنڈتوں کے اندازے غلط ثابت کر دیئے الیکشن کے نتائج کا اعلان سنتے ہی مسلم لیگ ن فارورڈ بلاک کے سینکڑوں حامیوں نے گروپ لیڈر سابق ضلع ناظم سید شاہد مہدی نسیم شاہ اور گروپ کو لیڈ کرنے والے فارورڈ بلاک کے کونسلروں میاں عبدالمتین ۔مہر طاہر امجد ایڈوکیٹ اور راﺅ عزیز الرحمان اور پی ٹی آئی کے کونسلر سابق نائب تحصیل ناظم غلام مصطفی بھٹی کے علاوہ کے علاوہ گروپ کے ممبران پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اوربلال اکبر بھٹی کو کندھوں پراٹھا کر ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے اور کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔