Pages - Menu

منگل، 4 اکتوبر، 2016

بورے والا میں عاشورہ محرم کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی


بورے والا: بورے والا میں عاشورہ محرم کے سلسلہ میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی 

اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی اور ڈی ایس پی مہر ذوالفقارعلی سندرانہ نے امن کمیٹی کے ارکان اور ٹی ایم اے کے حکام کے ہمراہ مجالس عزا کے روٹوں اور امام بارگاہ کے اردگرد کئے گئے حفاظتی انتظامات کاجائزہ لیا 

اس موقع پر امن کمیٹی کے ارکان محمد جمیل بھٹی، صغیر احمد رامے،چاچامحمداسلم،   راﺅنورمحمد اور شاہد اکبرطور کے علاوہ میاں طارق محمود،اصغرعلی جاوید ،مہر اعجازاحمد،چوہدری اکرام الحق،رانا عبدالوحیدخاں ،ایکسئین ٹی ایم اے چوہدری عاشق علی جاوید،سید عاطف رضانقوی،سید صدف رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے 

اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی نے بتایا کہ محرم الحرام سے امام بارگاہ کے چاروں اطراف سیکیورٹی کے لئے بیس خود کار کیمرے اورسرچ لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ ٹی ایم اے دفاتر میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیاگیا ہے جہاں تمام بازاروں کی مانیٹرنگ کر کے ریکارڈ نگ کی جارہی ہے 

امام بارگاہ سے متصل بازاروں ریشم گلی جوئیہ روڈ چوک ریل بازار اور چوک ایچ بلاک کے داخلی خارجی راستوں پر کانٹے دار تاریں اور قناتیں لگائی گئی ہیں اور مجالس یں شرکت کی غرض سے آنے والے مردخواتین عزاداروں کی ڈیٹکٹر کے ذریعے تلاشی کویقینی بنایا گیا ہے رات کے وقت امام بارگاہ کے اردگرد پولیس اور قومی رضا کاروں کی خصوصی ڈیوٹی لگائی گئی ہے 

اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی اور ڈی ایس پی مہر ذوالفقار علی سندرانہ نے امام بارگاہ روڈ ،جوئیہ روڈ،غلہ منڈی کے بازاروں اوروہاڑی بازار میں عاشوورہ محرم اور ایام محرم کے دوران نکالے جانے والے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور ٹی ایم اے اہلکاروں کو صفائی اور روشنی کے سلسلہ میں خصوصی احکامات جاری کئے۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔