بورے والہ : نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلہ میں 26 اور27 نومبر بروز ہفتہ اتوار مرکزی امام بارگاہ حسینیہ بورے والہ میں مجالس عزاء منعقد ہوں گی ۔ چہلم کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کے لیئے اسسٹنٹ کمشنر احمر سہیل کیفی کی زیر صدارت ٹی ایم اے حال میں امن کمیٹی کے ارکان اور متعلقہ محکموں کے افسران کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں ٹی ایم او رانا نوید احمد خان ٹی او آئی اینڈ ایس چوہدری عاشق علی جاوید، ٹی او آر ملک غلام جیلانی، ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن ملک طاہر عزیز ۔ڈاکٹر منیر احمد سندھو، ایس ڈی او واپڈا منیر اختر، امن کمیٹی کے ارکان نسیم حسن نقوی ،محمد جمیل بھٹی ،صغیر احمد رامے ،شاہد اکبر طور ،سول ڈیفینس اور ٹی ایم اے کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ واپڈا اور ٹی ایم اے کے اہلکاران چہلم کے جلوس کے راستے پر صفائی اور روشنی کے نظام کو یقینی بنائیں گے جبکہ محکمہ پولیس اور سول ڈیفنس کے نمائندے واک تھر و گیٹ لگا کر آنے جانے والوں کی تلاشی اور امن امان کے انتظامات کریں گے ۔جبکہ انجمن تاجران کے تعاون سے امام بارگاہ کے گرد و نواح میں بازار اور دوکانیں بند رکھی جائیں گی #
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔