بورے والا: مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی ہدایت پرکسانوں کو 50 فیصد سبسڈی پرزرعی آلات کی فراہمی سے پیداوار میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزٹی ایم اے کے جناح ہال میں کسانوں کوزرعی آلات کی قرعہ اندازی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ای ڈی او زراعت وہاڑی چوہدری مشتاق علی، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمد اسماعیل وٹو، اسسٹنٹ کمشنر احمرسہیل کیفی، ڈی ایس پی مہرذوالفقارعلی سندرانہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر آبپاشی چوہدری عبدالرزاق اورمیڈیا کے نمائندوں نے قرعہ اندازی میں ان کی معاونت کی اس موقع پرزراعت افسران چوہدری آصف عزیز، محمدارشد، محمداکرم، محمدبوٹا، محمدتاج کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی اس موقع پر بورے والاکی 20 دیہاتی یونین کونسلوں کی الگ الگ قرعہ اندازی کی گئی جس کے ذریعے کسانوں کو50 فیصد سبسڈی پرزرعی آلات جس میں روٹاویٹر ،ربیع ڈرل، چیزل ہل، ڈسک ہیرواورگنے کی کاشت کے علاقوں میں شوگر کین رجر فراہم کئے جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے اور ان کوجدید دورکے تقاضوں کے مطابق مشینی کاشت کاری کو فروغ دے رہی ہے
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔