بورے والا: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی سعید اللہ نے کہا ہے کہ باراوبنچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، باراوربینچ دونوں عدل کریں گے تو معاشرے میں امن قائم ہوگا ۔
بارایسوسی ایشن ماں کا درجہ رکھتی ہے جوآنے والے ہرنئے ممبر کو اپنی گود لے کر اس کی تربیت کرتی ہے تاکہ وہ عدل کے تمام تقاضوں کوپوراکرے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے بارروم میں نئے تعینات ہونے والے ججز کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لئے ہمیں اپنی اپنی خامیوں کو دورکرناہوگا۔ جوانصاف کے حصول میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہیں۔ مظلوم اورمستحق لوگوں کو انصاف دینے کے لئے باراوربنچ کو ایک ہوکر چلنا پڑے گااورانفرادی کی بجائے اجتماعی طورپر عوام کو انصاف دیناہوگا۔
اللہ تعالیٰ نے ہمیں عوام کوانصاف مہیا کرنے کے لئے چناہے اب یہ باراوربنچ دونوں کی ذمہ داری ہے کہ عدل کے تمام تقاضے پورے کریں۔
صدربارمحمدجاوید شاہین ایڈوکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نظام عدل اس وقت تک نہیں چل سکتا جب تک باراوربنچ ملکر نہ چلیں ایک دوسرے کے مسائل کو باہمی تعاون اورہم آہنگی سے حل نہ کریں ۔عوام کو نادرا ،واپڈا اورپولیس کے محکمہ میں انصاف اورریلیف نہیں ملتاجس کے وہ مستحق ہیں
ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عوام کو انصاف دلوانے کے لئے عدلیہ کی طرف سے عملی طورپراچھاجواب ملے گااوربارآپ سے صرف عزت ووقار کی متمنی ہے کہ اس سلسلہ میں ہماری حوصلہ افزائی ہوگی۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔