Pages - Menu

بدھ، 7 ستمبر، 2016

لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے تحریک انصاف کی امیدوار حلقہ پی پی232عائشہ نذیرجٹ کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف دائرکردہ انتخابی عذرداری کی رٹ پٹیشن خارج کردی


بورے والا: لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے تحریک انصاف کی امیدوار حلقہ پی پی232عائشہ نذیرجٹ کی جانب سے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف دائرکردہ انتخابی عذرداری کی رٹ پٹیشن خارج کردی، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں حلقہ پی پی 232 گگومنڈی سے تحریک انصاف کی امیدوارعائشہ نذیرجٹ نے رٹ پٹیشن دائر کر کے ریٹرننگ آفیسر کے خلاف مبینہ دھاندلی کے ذریعے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمدیوسف کسیلیہ کوکامیاب کروانے کا الزام عائد کیا تھا اورحلقہ پی پی 232 کے انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن روکنے کے لئے ریلیف مانگا تھا اس رٹ پٹیشن کی سماعت عدالت عالیہ میں ہوئی اور فاضل عدالت کے جج مسٹرجسٹس امین الدین نے فریق کے وکلاء کے دلائل سن کر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اورشام 5 بجے فاضل عدالت عالیہ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے رٹ پٹیشن کو خلاف ضابطہ قراردیتے ہوئے رٹ پٹیشنر کو ہدایت کی کہ وہ انصاف کے لئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کریں

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔