Pages - Menu

اتوار، 7 اگست، 2016

ماڈل ٹاﺅن پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے پانچ ڈاکوﺅں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی



بورے والا: : ماڈل ٹاﺅن بورے والا کے تاجر مرزاجاوید اختر کے گھر میں گذشتہ روز مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس کے ہاتھوں مارے جانے والے پانچ ڈاکوﺅں کی نعشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں جوانہیں لے کر اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہوگئے

 پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکوﺅں نے پولیس پر جدید آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی اور واردات میں استعمال ہونے والی کارنمبر295-HF اسلام آباد پر ڈبل نمبرپلیٹ آویزاں کی ہوئی تھی ان  کی گاڑی پر دوسرا نمبرLE-9886 لگا ہوا تھا اور اس نمبر کے ساتھ یہ کارتین روز قبل بھی بورے والا شہر میں گھومتی ہوئی دکھائی دی تھی اور یہ ڈاکو شہر میں یاعلاقہ میں کسی شخص کے گھرمیں رہائش پذیر ہوئے تھے تواس کا بھی جلد پتہ چلایا جا رہا ہے

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ملزمان سے ملنے والے موبائل فونز کا ڈیٹا بھی تلاش کرنا شروع کردیا ہے اورجلد ہی اس بارے مزید انکشاف متوقع ہیں

یہ بھی پتہ چلا ہے کہ ان ملزمان نے چند روزقبل چیچہ وطنی کے ایک آرتھو پیڈک سرجن کے گھر، عبدالحکیم، میاں چنوں، کبیر والا اور شورکوٹ میں بھی اسی نوعیت کی سنگین وارداتیں کی تھیں

مارے جانے والا ملزم راجہ خاور ولد اقرار حسین جنجوعہ سکنہ کٹھہ سندرال ضلع خوشاب کا رہائشی ڈکیتی سرقہ بالجبر کے چھ مقدمات میں ملوث تھا

دوسراملزم نعیم عباس ولد غلام عباس قوم جورا سکنہ سرگودھا ڈکیتی کے دو مقدمات میں نامزد ہے

تیسرا ملزم ضیافت علی ولد شیر محمد لک سکنہ اجنالہ سالم ضلع سرگودھا بھی خوشاب اور سرگودھا کے اضلاع میں درج اسی نوعیت کے 18 مقدمات میں نامزد ہے

چوتھے ملزم محمد عمران ولد بوٹا قوم قریشی سکنہ رحمان آباد کے خلاف چینوٹ، چناب نگر اور مدینہ ٹاﺅن تھانوں میں سرقہ بالجبر اور ناجائزاسلحہ کے پانچ مقدمات درج ہیں

جبکہ مارے جانے والا پانچویں ملزم صبح صادق عرف ساجد ولد سارنگ علی قوم چدھڑ تحصیل کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے خلاف تھانہ پیرمحل تھانہ رجحانہ تھانہ جوہر آباد تھانہ سٹی سرگودھا تھانہ صدرسرگودھا کے خلاف تھانہ سٹی کمالیہ، تھانہ صدر کمالیہ، تھانہ ڈیرہ ، تھانہ صدرسرگودھا، تھانہ میانی سرگودھا اور تھانہ گرین ٹاﺅن لاہور میں سرقہ بالجبر اور ڈکیتی کے علاوہ سرگودھا جیل توڑنے کے32 مقدمات درج ہیں ۔

 تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ڈی ایس پی بورے والا مہرذوالفقارعلی سندرانہ کی رپورٹ پر اس پولیس مقابلہ میں مارے جانے والے پانچوں ڈاکوﺅں کے خلاف زیر دفعہ 149-148-186-353-324-395 ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے.

1 تبصرے:

babar نے لکھا ہے کہ

ab burewala men koi bhi dako aisi harkat krtay waqt aik dafa soch men par jaye ga punjab police zinda bad

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔