بورے والا: چیچہ وطنی روڈ پرٹرک اور مزدا ڈالہ میں تصادم 2 مزدورجاں بحق16شدید زخمی ہوگئے مزدا میں سوار تمام کھیت مزدور اوکاڑہ کے گاﺅں 52/2-Lسے مزدوری کی غرض سے بورے والا آرہے تھے واقعات کے مطابق یہاں سے سات کلومیٹر دور فصل زرعی یونیورسٹی سب کیمپس بورے والا کے قریب سڑک کی ڈیورشن کاکام جاری ہے اور ٹریفک کو ایک ہی طرف سے گزاراجارہا ہے اوکاڑہ سے آنے والا مزداڈالہ نمبری LES-3845 جس میں18مزدور سوار تھے اپنی سائیڈ پر بورے والا کی جانب آرہاتھا جبکہ بورے والا سے چیچہ وطنی کی طرف جانے والاٹرک نمبری FD-1290 بھی اس سائیڈ پرجارہاتھا کہ دونوں گاڑیاں آمنے سامنے ٹکراگئیں حادثہ میں20سالہ مزدور وقاص عرف اتو ولد ذوالفقار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوسرامزدورافتخارولد سراج دین بھی دم توڑگیا دیگر17مزدور جن میں اکثریت نوعمر لڑکوں کی ہے شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122 اور پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے ریسکیو کرکے تحصیل ہیڈکواٹرہسپتال بورے والا پہنچایا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا احمرسہیل کیفی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمحمداکرم رانا ہسپتال پہنچ گئے اور ہنگامی حالت نافذ کر کے تمام زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جارہی ہے مرنے والے نوجوان اورتمام زخمیوں کا تعلق اوکاڑہ کے گاﺅں 52/2L سے ہے اور یہ مزدور پالک اور دیگر سبزیوں کی کٹائی کے لئے بورے والا آرہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے زخمیوں میں عبدالرحمان ولد ملک محمدیونس، عظیم ولد مقصود چوہان، محمداشرف ولد خلیل شیخ ندیم، اکرام ولد شفیق،نویدولد منیراحمد، عبدالرحمان ولد عبدالستار، شاہدولد منشا ،سلیم ولد مقصود ،ندیم ولد اشفاق ،بابر ولی ولد لیاقت علی،دانش ولد فقیرحسین، محمد شہزاد ولد سراج دین،وقار ولدلیاقت علی،عدنان ولدرشید،ذیشان ولدرشید شامل ہیں حادثہ میں متعدد مزدوروں کے چہروں اور سینے کے علاوہ سرپرچوٹیں آئیں.
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔