بورے والا:(رپورٹ ندیم مشتاق رامے، میاں طارق محمود، اصغرعلی کامریڈ، مہر اعجاز احمد) نیو ماڈل ٹاون میں پولیس مقابلہ میں پانچ ڈاکو ہلاک ڈاکو برطانیہ پلٹ تاجر کے گھر لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس کو اطلاع مل گئی ڈاکوﺅں نے پولیس کو دیکھتے ہی اس پر سیدھی فائرنگ کردی پولیس نے پوزیشنیں سنبھال کر جوابی فائرنگ کی تو ڈاکوہلاک ہوگئے واقعات کے مطابق نیوماڈل ٹاﺅن میں رہائش پذیر مرزاجاوید جوکہ برطانیہ میں عرصہ دراز سے مقیم ہے اور تجارت کرتا ہے اب وہ اپنی بیوی بچوں کے پاس آیا ہواتھا کہ گزشتہ روز دوپہر کے وقت ان کے دروازے پر پانچ نامعلوم ڈاکوجوکہ کار نمبری اسلام آباد29- HF پر سوار تھے انہوں نے دروازے پر دستک دی تو اندر سے بچے نے پوچھا آپ کون ہوتوڈاکوﺅں نے کہا بیٹا آپ کا بجلی کا بل آیا ہوا ہے یہ لے لو جس پر بچے نے جونہی بچے نے دروازہ کھولاتو پانچوں مسلح ڈاکو اندر داخل ہوگئے انہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر ایک کمرے میں بندکردیا گھر کا مالک اس وقت باتھ روم میں تھا اس نے جب موقع محل دیکھا تو باتھ روم کے اندر سے اپنے دوست صدربار محمدجاوید شاہین کو ڈاکوﺅں کی گھر میںموجودگی اور لوٹ مار بارے بتایا جس نے فوری طورپر 15ایس ایچ او سٹی کو کال کی مگر وہاں سے کوئی جواب نہ ملا تو انہوں نے اگلے ہی لمحے ڈی ایس پی بورے والا اور ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن کو کال کردی جو بغیر وقت ضائع کئے فوری طور جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ڈاکوﺅں نے اندر سے جب باہر ماڈل ٹاﺅن پولیس کے ایس ایچ او ملک طاہر عزیز کو نفری کے ہمراہ دیکھا توگیٹ پر کھڑے 2ڈاکوﺅں نے پولیس پر فائرنگ کردی موقع پر موجود صدر بار جاوید شاہین اور پولیس ملازمین نے زمین پر لیٹ کر اپنی جانیں بچائیں پولیس کے ایس ایچ او ملک طاہر عزیز اورکانسٹیبل صفی اللہ کھوکھر نے پوزیشن سنبھال کر جوابی فائرنگ کی تو دونوں ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اندر موجود ڈاکوﺅں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر پولیس پر فائرنگ جاری رکھی ڈی پی او وہاڑی چوہدری محمد سلیم اور ڈی ایس پی بورے والا مہرذوالفقارعلی سندرانہ،ایس ایچ او سٹی شوکت علی مان اور پولیس کی مزید نفری ایلیٹ فورس کے جوان بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ڈاکوﺅں کے گرد گھیرا ڈال لیا اور قریبی مکانوں پر پوزیشنیں سنبھال لیں پولیس نے مائیکروفون پراندر موجود ڈاکوﺅں کو ہتھیار پھینک کر اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا مگر ڈاکو ﺅں نے پولیس پر فائرنگ جاری رکھی ایلیٹ فورس اور پولیس کے جوانوں نے جوابی فائرنگ کی تو دیگر 2ڈاکوہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جو ہسپتال جاتے ہوئے ہلاک ہوگیا پولیس مقابلہ کی خبر شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاداحمد ارائیں،چیئرمین اوورسیزشہزاداحمدڈوگر ودیگر سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے انہوںنے ڈی پی او وہاڑی کو ڈاکوﺅں کے خلاف کامیاب اپریشن کرنے اور یرغمال اہل خانہ کو باحفاظت بازیاب کرانے پر پنجاب پولیس کی تعریف کی وہاں پر لوگوں نے پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے پولیس مقابلے میں مرنے والے ڈاکوﺅں کی شناخت ضیافت ولد شیر محمد سکنہ سرگودھا،ساجد چدھڑ،سکنہ چک نمبر 1 کمالیہ، نعیم سکنہ سالم سرگودھا، عمران چنیوٹ، راجہ خاور ڈھاک سرگودھا کے نام سے ہوئی ہے جن کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان ڈاکوﺅں کا تعلق بین الاصوبائی گروہ سے ہے جو بینک ڈکیتیوں سمیت دیگر درجنوں بڑی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے پولیس نے ڈاکوﺅں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی پہنچادیں ہیں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔