|
بورےوالا: تاجروں نی اے ایس آئی ندیم حسن کو پکڑ رکھا ہے |
بورے والا: تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے تاجروں اور پولیس کے درمیان تصادم کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کو ایک موبائل نمبرسے اطلاع موصول ہوئی کہ وہاڑی بازار میں داتا موبائل شاپ کے مالک کو نامعلوم افراد نے دوپیکٹ چرس ابھی پکڑائے ہیں جس پر نائب محرر افضیل اکرم نے بغیر تصدیق کئے یہ اطلاع اے ایس آئی مہرندیم حسن کو پاس کردی جس نے پولیس ملازمین کو لے کر داتاموبائل واقع چوک قصائیاں والا وہاڑی بازار پرریڈ کردیاجو ناکام ہوگیا جملہ ملازمین نے بغیر تصدیق ریڈ کرکے اپنے اختیارات کاناجائز استعمال کرکے تجاوز کیا ہے جوکہ فوری انکوائری میں ثابت ہوا ہے پولیس نے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاﺅن طاہر عزیز کی مدعیت میں زیر دفعہ 155C پولیس آرڈر2002 چھاپہ مارنے والے اے ایس آئی سمیت دیگر پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا دوسری جانب پولیس نے اے ایس آئی کو دکان میں بندکرکے تشدد کا نشانہ بنانے والے 10نامزد ملزمان سمیت 20نامعلوم افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس رپورٹ کی مطابق تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے اے ایس آئی مہر ندیم حسن نے گزشتہ روز پولیس کے ملازمین کے ہمراہ منشیات کے شبہ میں دکان پر چھاپہ مارا تو دکان کے مالکان حیدرعلی، دلشاد،غلام قادر، عمردراز، عبدالکریم، دلبر، کالو، عبدالحفیظ، عبدالواحد، شاہداقوام طور، راجپوت ساکنان F بلاک لکڑمنڈی بورے والا و دیگر 20نامعلوم افرادنے اے ایس آئی کو اپنی دکان میں بندکرلیا اور ہوروں، مکوں سے اس پر تشدد کیا جس سے اے ایس آئی کی وردی بھی پھٹ گئی ان افراد نے وہاڑی بازار کا روڈ بھی بلاک کیے رکھا تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ان کے خلاف زیر دفعہ 342,341,353/86, 148, 149 مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔