بورے والا: سیٹلائٹ ٹاﺅن بورے والا میں دو ماہ کی نوبیاہتا دلہن نے اپنے مبینہ آشنا سے مل کر خاوند کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا اورمرگ اتفاقیہ کا ڈرامہ رچاکر سسرال نے تدفین کردی مقتول بوڑھی ماں کا واحد سہارا تھا پولیس سٹی نے بعض شواہد کی روشنی میں مقتول کی بیوی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو قتل کا راز فاش ہوگیا پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی واقعات کے مطابق مقامی آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر مبشر کاملازم سیٹلائٹ ٹاﺅن کا رہائشی 22سالہ عقیل رضا 2مئی کی صبح اپنے بستر پر مردہ پایا گیا توا س کے سسرال والے اس کی میت کو اپنے گھر Zبلاک ہاﺅسنگ سکیم لے گئے جہاں غسل کے بعد شہر کے قبرستان میں نماز جنازہ کے بعد اس کی تدفین کردی گئی پانچ روز گذشتہ شام مقتول کی ماں شہناز بی بی بیوہ عبدالحمید ملک نے پولیس تھانہ سٹی کو بتایا کہ اسے اپنی بہو فاخرہ جاوید پر شک ہے کہ اس نے میرے بیٹے عقیل رضا کو گلا گھونٹ کر قتل کیا ہے پولیس نے فاخرہ کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے سارا راز اگل دیا اور بتایا کہ 2مئی کی شب میرا آشنا ملزم طاہر مستری میرے گھر کی چھت پر موجود تھا جوکہ چوری چھپے شادی سے پہلے بھی مجھے ملتا تھا میں اس سے شادی کرنا چاہتی تھی ہم نے منصوبہ بندی کے تحت عقیل رضا کو راستے سے ہٹانے کا پروگرام بنایا میں نے کھانا کھانے کے بعداپنی ساس شہناز بی بی اور گھر میں رہنے والے اپنی نند آسیہ بی بی کو دودھ سوڈا میں نشہ آور اشیا ملا کر پلادی اور وہ بے ہوش ہوگئیں رات 12بجے میرا خاوند عقیل رضا ڈاکٹرکے کلینک سے فارغ ہوکرآیا تو میں نے طاہر سے ل کر اسے قابو کرکے گلا گھونٹ کر قتل کرکے بستر پر لٹا دیا اور صبح گھر والوں کو بتایا پتہ نہیں کیوں مرا پڑا ہے میں نے اس کی اطلاع اپنے میکے والوں کو دی جو اسے اٹھا کر گھر لے گئے اور غسل کے بعد نماز جنازہ ادا کرکے شہر والے قبرستان میں دفن کردیا نشہ آور گولیاں بھی مجھے طاہر مستری نے لاکر دی تھیں بتایا جاتا ہے کہ فاخرہ ایف اے پاس ہے اوراس نے شادی کے دو ماہ بعد ہی بوڑھی ماں کے اکلوتے بیٹے اپنے خاوند عقیل رضا کو اپنے آشنا طاہر مستری کے ہمراہ مل کر قتل کر کے طبعی موت کا ڈرامہ رچا دیا پولیس تھانہ سٹی نے فاخرہ اور اس کے مبینہ آشنا طاہر مستری کو گرفتار کر کے ان کے خلاف زیر دفعہ302/34ت پ مقدمہ درج کر کے فاخرہ کو گرفتار کر لیا ہے.
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔