بورے والا: کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلا ش کروں، نام نہاد عامل نے جن نکالنے کے بہانے16سالہ دوشیزہ کو چار روز تک اپنی درندگی کی بھینٹ چڑھانے کے بعد گرم سلاخیں لگاکر اس کے جسم کو داغ کر موت کی وادی میں پہنچادیا ضعیف الاعتکاد والدین نے اسے اللہ کی رضا قرار دے کر دفن کردیا تفصیلات کے مطابق تحصیل بورے والا اورچیچہ وطنی کے سنگم پر واقع گاﺅں چک56/12-L کے رہائشی چوہدری مظہرفرید ملکا ایڈوکیٹ اور ڈاکٹرمحمد وریام نے صحافیوں کو بتایا کہ پانچ روز قبل سندھیلیانوالی کا رہائشی مبینہ جنات کاعامل پیر جندوڈا آیا ہوا تھا اسی گاﺅں کی بھاگن بی بی زوجہ محمد یٰسین ملکا جٹ اپنی نوجوان بیٹی 16سالہ سارہ بی بی جوکہ معدہ کی مریضہ تھی دم کروانے پیر صاحب کے پاس لے گئی پیر صاحب نے بتایا کہ اس پر جنات کا سایہ ہے تمہیں میرے ساتھ ڈیرہ واقع ککر والا کھوہ سندھیلیانوالی جانا پڑے گا وہاں تین چار روز عمل کے بعد جنات بھاگیں گے ضعیف الاعتکاد وماں اپنی بیٹی کو پیرصاحب کے ساتھ لے کروہاں چلی گئی جہاں پیرنے ماں کو الگ رکھا اور معصوم سارہ کو الگ کمرے میں اپنے ساتھ رکھا پیرجب اپنی شیطانیت کا کھیل کھیلتا تو بیچاری چیخ و پکار کرتی رہی اور پیر قہقے لگاکر جنوں کا نام لیتا رہا تین روز بعد جب سارہ کی حالت خراب ہوناشروع ہوئی تو نام نہاد عامل نے اس کے جسم کے حصوں پاﺅں بازوﺅں اور گردن پر گرم سلاخیں لگاکر اسے داغ کر اس کی موت کا اعلان کردیا کہ جنات نے اس کی گردن توڑ دی ہے9مئی کے روز11بجے معصوم مظلومہ ظلم کا مقابلہ کرتے ہوئے جان کی بازی ہارگئی تووالدہ اور والد اس کی میت کو اپنے گاﺅں 56/12-Lلے آئے اور10بجے شب اسے گاﺅں کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا گاﺅں کے لوگوں نے اس ظلم و بربریت کے واقعہ پر والدین کو جعلی پیر درندے کے خلاف کاروائی کروانے کو کہا توانہوں نے کہا کہ یہ اللہ کی رضا تھی پیر صاحب بے قصورہیں اہل دیہہ نے پولیس کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ ساہیوال سے اپیل کی ہے کہ اس اندوہناک واقعہ کی انکوائری کروا کر ظالم درندہ صفت پیر کو قرار واقعی سزا دی جائے#
Pages - Menu
بدھ، 11 مئی، 2016
جعلی عامل نے16سالہ دوشیزہ کو درندگی کی بھینٹ چڑھا دیا

0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔