بورے والا: ”اندھیر نگری چوپٹ راج“بااثر افراد نے ٹی ایم اے سے منظوری لیے بغیر راتوں رات شہر کے چوراہوں اور تھانہ صدر کی دیوار کے ساتھ لاری اڈا پردرجنوںنئے قدآورسائن بورڈ آویزاں کر دئیے،ڈی سی او وہاڑی کی طرف سے نئے سائن بورڈ کی تنصیب پر پابندی ہوا میں اُڑا دی گئی، تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز دفتری اوقات کے بعد سائن بورڈ مافیہ کے مقامی بااثر شخص نے ٹی ایم اے بورے والا سے اجازت یا این او سی حاصل کیے بغیر لڈن روڈنزد قبرستان چوک،پولیس پٹرول پمپ،لاہور روڈاور لاری اڈا سے ملحقہ تھانہ صدر کے سامنے محکمہ ہائی وے کی جگہ پر مسافروں اور عام شہریوں کے بیٹھنے کے لیے بنائے گئے پلاٹوں میں راتوں رات درجنوں بڑے قد آورسائن بورڈ آویزاں کرکے ڈی سی او وہاڑی کی جانب سے نئے سائن بورڈ نصب کرنے پر عائد کی جانیوالی پابندی کی دھجیاں اُڑا دی گئیں واضح رہے کہ تھانہ صدر کی دیوار کے ساتھ پہلے بھی قبضہ مافیہ نے غیر قانونی سائن بورڈ لگا رکھے تھے جن کو سابق ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے سیکورٹی میںرسک اور تجاوزات کا موجب بننے والے ان بورڈوں کو ہٹا دیا تھا اور مقامی ایم پی اے چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے اپنی گرہ سے اس جگہ پر لاکھوں روپے کی مٹی ڈلوا کر ایک گراسی پلاٹ تیار کروادیا تھا تاکہ مسافر اس جگہ پر آرام کرسکیں اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہواسسٹنٹ کمشنر بورے والا/ایڈمنسٹریٹر احمر سہیل کیفی نے شہریوں کی شکایت پر نوٹس لیتے ہوئے ان غیر قانونی بورڈوں کو فوری ہٹانے کا حکم دیا جس پر ٹی او آر غلام جیلانی نے اپنے دیگر انکروچمنٹ عملہ کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ان غیر قانونی نصب ہونے والے بورڈوں کو اکھاڑ پھینک دیا اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیا مسلم لیگ ن کے رہنما محمد حسین بھٹی،ینگ لائرز فورم کے جنرل سیکرٹری سمیع اللہ جان ایڈووکیٹ اور دیگر نے تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن پر ٹی ایم اے انتظامیہ کو مبارکباد دی .
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔