Pages - Menu

بدھ، 4 مئی، 2016

محلہ اختر ٹاﺅن میں مضر صحت دودھ سوڈا پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ کمسن بچوں اور ان کی ماﺅں سمیت 12افراد کی حالت غیر ہو گئی


بورے والا: بوریوالا کے محلہ اختر ٹاﺅن میں مضر صحت دودھ سوڈا پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ کمسن بچوں اور ان کی ماﺅں سمیت 12افراد کی حالت غیر ہو گئی،متاثرین کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ اختر ٹاﺅن کے رہائشی غلام عباس ، محمد نواز اور محمد عباس کے پورے خاندان نے آج صبح 8 بجے محلہ کے دودھ فروش سے دودھ  لے کر اپنے ہی گھر میں دوددھ سوڈا تیار کرکے پی لیا ۔ متاثرہ بچوں کی ماﺅں کے مطابق دودھ سوڈا پینے کے ایک گھنٹہ بعد ہی تمام بچوں اور بڑوں کو دست اور قے آناشروع ہو گئے تو ہم نے ان کو علا ج معالجہ کے لئے مقامی پرائیویٹ کلینک لے گئے جہاں ان کو افاقہ نہ ہوا تو ہم ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی ایمر جنسی میں لے آئے جہاں ڈاکٹروں نے ہنگا می طور ابتدائی طبی امدادفراہم کی ۔مضر صحت دودھ سوڈاسے متاثرین میں 8سالہ گلنازولد غلام عباس،9سالہ صادق ولد الیاس،ساڑھے تین سالہ محمد عباس،12سالہ نعمان اقبال،6سالہ جویریہ،10سالہ صمصام،12سالہ احتشام،2سالہ علی عباس،سمیرا زوجہ غلام عباس،نادیہ دختر ظفر 19سالہ اور دو حقیقی بھائی 20سالہ نوید اور 28سالہ حافظ محمد وقاص شامل ہیں ۔پولیس نے دودھ فروش کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔