Pages - Menu

منگل، 3 مئی، 2016

مسلم لیگی قیادت کی طرف سے بطورچیئرمین بلدیہ نامزدگی فراموش نہیں کرسکتا، چوہدری عاشق آرائیں

بورے والا: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی ارکان اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں اور چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے طویل مشاورت کے بعد میری بطورچیئرمین بلدیہ نامزدگی کر کے جومہربانی کی ہے میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا انہوں نے مجھ پر جس اعتماد کااظہار کیا ہے وہ بورے والا کے تاجروں ،مز دوروں اور عام شہریوں کے جذبات کی عکاسی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی بورے والا کے تاجروں حاجی اطہر غفور اور حاجی اظہر غفور کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا استقبالیہ سے میزبان حاجی اظہر غفور،صدر مرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں کے بھتیجے چوہدری اسامہ احمد ،ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں کے بھائی سابق سٹی ناظم چوہدری ریاض احمد آرائیں نے بھی خطا ب کیا نقابت کے فرائض چیئرمین پیسٹی سائیڈز ڈیلر ندیم مشتاق رامے نے سرانجام دئیے جبکہ اس موقع پر صدر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی حاجی عاشق علی آرائیں ،جنرل سیکرٹری انجمن تاجران صدرمحمدصغیر رامے،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی حاجی ظہور ماجد اکرام، جنرل سیکرٹری طاہر محمود چوہدری ،سابق صدر انجن آڑھتیاں چوہدری رفعت طاہر جمیل ،چوہدری محمد شاہد،سابق صدر بار چوہدری محمد ارشد،پیسٹی سائیڈز ڈیلرز کے صدر عدیل مختار انجم،سرپرست چیف محمد علی بھٹی ،مسلم لیگی رہنما محمد حسین بھٹی،اسلم جمال بھی موجود تھے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف بورے والا کے قائدین اور عوامی فیصلے کو پذیرائی دے کر کر چوہدری عاشق آر ائیں کی بطور چیئرمین بلدیہ اور حاجی افتخاراحمد بھٹی کی بطور وائس چیئرمین نامزدگی کے فیصلے کی توثیق کریں گے انشااللہ بورے والا میں تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انہوں نے کہا کہ مقامی اراکین اسمبلی نے حکومت سے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے کیمپ ،ریسکیو1122،کارڈیالوجی سنٹر،شہبازشریف منی بائی پاس کامنصوبہ اور شہر میں واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبوں کے لئے کروڑوں روپے کے فنڈز منظور کروائے ہیں ملک میں جب بھی مسلم لیگ کی حکومت آتی ہے لوگوں کے کام میرٹ پر ہوتے ہیں انشااللہ 2018میں ملک سے بجلی کے بحران کاخاتمہ ہوگا ملک کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ بھی وزیر اعظم نوازشریف کوجاتا ہے نامزد چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھرنوں کی سیاست نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا مگر وزیر اعظم نوازشریف نے تمام حالات کا مقابلہ کر کے ملک کو تر قی کی راہ پر گامزن کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ پندرہ سالوں میں سابق حکمرانوں نے بورے والا شہر کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیاہے میں انشااللہ عوامی تائید اور اپنے لیڈروں کی قیادت میں بورے والا کی حالت بہتر بنانے کے لئے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لاﺅں گا


0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔