Pages - Menu

جمعرات، 3 ستمبر، 2015

لاہور ہائیکورٹ نے بورے والا کی 5 یونین کونسلوں کے بارے میں الیکشن اتھارٹی ملتان کی طرف سے کی گئی حلقہ بندیوں کے نوٹس کو معطل کر کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وہاڑی کو مفصل انکوائری کر کے 9ستمبر کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا

بورے والا : لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج مرزا وقاص رﺅف نے بلدیاتی انتخاب کے سلسلہ میں بورے والا کی 5 یونین کونسلوں کے بارے میں الیکشن اتھارٹی ملتان کی طرف سے کی گئی حلقہ بندیوں کے حکم کو معطل کر کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر وہاڑی کو مذکورہ یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے بارے میں مفصل انکوائری کر کے 9ستمبر کو فاضل عدالت میں رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا کی یونین کونسلوں یو- سی37، 38، 64، 65، 66 کے امیدواران چیئرمین شپ محمد وقاص ، انصر محمود ،خالد محمود اور ہارون رشید وغیرہ نے اپنے کونسل ملک اکبر علی اعوان کے ذریعہ دائر کردہ رٹ پٹیشنوں میں مؤقف اختیار کیا تھا ۔ کہ ڈسٹرک الیکشن آفیسر وہاڑی نے مبینہ طور پر ان یونین کونسلوں میں شامل چکوک کو بلا جواز توڑ پھوڑ کر کے دور دراز یونین کونسل ہیڈ کوارٹرزمیں شامل کر دیا ہے جس کی وجہ سے انہیں الیکشن میں حصی لینے میں دشواریاں پیش آئیں گی ۔ ڈسٹرک الیکشن وہاڑی کی طرف سے بنائی گئی ان حلقہ بندیوں کا الیکشن اتھارٹی ملتان نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ۔ جسے معطل کیا جائے فاضل عدالت نے رٹ پٹیشنوں کی سماعت کے بعد پانچ یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن کو معطل کر کے مفصل رپورٹ9ستمبر کو طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کے مذکورہ 5یونین کونسلوں میں ختم کی گئی حلقہ بندیوں کے بعد پہلے مرحلے میں ہونے والے الیکشن کا انعقاد خطر ے میں پڑ گیا ہے

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔