بورے والا: شادی میں شرکت کےلئے لاہور سے آنے والے دو دوستوں کو تیز رفتار کار نے روند ڈالا ایک جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ۔ واقعات کے مطابق دو قریبی دوست محمد فیاض اور اسد اللہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنے عزیز کی شادی میں شرکت کےلئے لاہور سے ماچھیوال آئے گزشتہ روز وہ شادی سے فارغ ہو کر واپس اپنے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ چک نمبر 201ای بی مانا موڑ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے رکشہ کو اوور ٹیک کر تے ہوئے انہیں ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے پیٹر ولنگ پولیس نے علاج کےلئے انہیں ہسپتال پہنچایا ایمر جنسی پر اسداللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زیادہ خون بہہ جانے سے جانبحق ہو گیا جبکہ اس کے دوسر ے ساتھی محمد فیاض کو انتہائی نازک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جانحبق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے کہا کہ ایمر جنسی پر ان کے عزیز کا بروقت علاج نہیں ہوا جس سے وہ جانبحق ہوا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔