بورے والا: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام مہنگائی اور
لوڈ شیڈنگ کے خلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک
میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلا ف پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق
کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی اور پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا یا گیا
احتجاجی کیمپ میں پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر احسن سردار بھٹی سٹی صدر راؤ فریاد علی
ڈویژنل صدر شعبہ خواتین شگفتہ چوہدری، ضلعی صدر مسرت نذیر بھٹی نے شرکاء سے خطاب کر
تے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر کے مسلم لیگ ن کی حکومت
عوام کو زندہ در گور کرنے پر تلی ہوئی ہے شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے
روزہ داروں اور مریضوں کیلئے کئی مسائل پیدا کر دیئے ہیں اور انکو نفسیاتی مریض بنا
دیا ہے حکومت بجلی بحران سے نمٹنے کے لئے کوئی سنجید ہ اقدام کرتی نظر نہیں آر ہی
ہے اور وہ ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں پر کام کر رہی ہے احتجاجی کیمپ سے سلیم قریشی،مرتضیٰ
چوہان، کیپٹن (ر) محمد اسماعیل،محمدا کرم ٹکا، پیپلز یوتھ کے ضلعی صدر محمد ظہیر،
غلام حیدر جٹ نعیم احمد نعیم، حفیظ طور،مرزا شوکت علی،ملک راشد فراز، اعوان نے بھی
خطا ب کیا اس موقع پر مرزا محدم شکیل،محمود بھٹی، رانا عظیم سردار علی بھٹی،چوہدری
طارق محمود اور دیگر بھی موجود تھے مسلم لیگ ق کے ضلعی صدر چوہدری احسان اللہ چیمہ اور
محمد امجد بھٹی نے احتجاجی ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ رمضان بازار المبار ک
میں شدید گرمی میں مہنگائی اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کو بری طرح متاثر کیا
ہے رمضان المبارک میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے ماہ رمضان شریف میں اشیاء
خوردونوش اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ سے روزہ داروں کی قوت خرید سے باہر
ہو گئیں ہیں رہی سہی کسر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ہے سحری و افطاری اور
نما ز تراویح میں بجلی غائب ہونے سے ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے رمضان کے مہینہ
میں لو ڈ شیڈنگ کرنے کے حکومتی دعویٰ ٹھس ہو گئے ہیں انہو ں نے کہا کہ عوام سے غلط
بیانی کرکے چرائے گئے منیڈیٹ سے وجود میں آنے والی حکومت کے تمام دعویٰ بھی جھوٹے
ثابت ہو رہے ہیں اس موقع پر سید کاظم حسین شاہ، علی عمران آفریدی، اللہ دتہ خان
بلوچ اور رانا منظور احمد کے علاوہ دیگر بھی موجو دتھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔