Pages - Menu

جمعہ، 26 جون، 2015

ملتان روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آکر سٹرک پر کھڑا موٹرسائیکل سوا ر ٹی ایم اے بوریوالا کا ملازم نوید احمد جاں بحق

 بورے والا: ملتان روڈ پر تیز رفتار مسافر بس کی زد میں آکر سٹرک پر کھڑا موٹرسائیکل سوا ر ٹی ایم اے بوریوالا کا ملازم نوید احمد جاں بحق ہو گیا۔ سینکڑوں شہریوں نے ورثاء کے ہمراہ حادثہ کی ذمہ داری دو پولیس ملازمین پر ڈالتے ہوئے نعش سٹرک کے درمیان رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے بوریوالا ملتان روڈ بلاک کر دی۔ اعلیٰ افسران نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹریفک بحال کر وا دی۔ بتایا جا تا ہے کہ میاں چنوں موڑ کے قریب سٹرک پر کھڑے محافظ پولیس کے اہلکار محمد اشرف اچھا نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ سٹرک پر موٹر سائیکلوں کو روکنے کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا کہ ٹی ایم اے کا ڈرائیور نوید احمد جٹ اپنے ساتھی رانا شعیب کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوا ر ہو کر شہر کی جانب آرہا تھا جنہیں ملازمین نے روکنا چاہااور نہ رکنے پر تعاقب کرکے انہیں روک لیا رانا شعیب کو اتار کر پوچھ گچھ شروع کر دی جبکہ نوید کو بھی موٹر سائیکل سے نیچے اتارنے کیلئے دھکا دیا کہ اچانک بوریوالا کی جانب سے وہاڑی جانے والی مسافر بس نمبری 1095سکھر اس کے اوپر سے گزر گئی اور  وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثہ کا پتہ چلتے ہی سینکڑوں لوگ وہاں اکٹھے ہو گئے اور پولیس ملازمین کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے نعش سٹرک پر رکھ کر روڈ بلاک کر دی۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی سندرانہ ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر میاں مظہر احمدوٹو ڈی ایس پی ٹریفک راجہ شاہد نذیر اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن مہر اللہ داد لک بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ورثاء کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد ٹریفک کو بحال کروا دیا دریں اثناء تھانہ صدر پولیس نے محافظ فور س کے اہلکار محمد اشرف عرف اچھا سکنہ چک 519ای بی اور نامعلوم بس ڈرائیور سمیت چار ملزمان کے خلاف متوفی کے بھائی حسنین حمید کی مدعیت میں زیر دفعہ 279-322-320 ت۔ پ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے 

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔