بورے والا : پولیس تھانہ ماڈل ٹاؤن نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی
درخواست پر دھمکیاں دینے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلا ت کے مطابق پرائس
کنٹرول مجسٹریٹ ٹی ایم او رانا نوید احمد خان نے گذشتہ روز عارف بازار میں فروٹ
فروش ندیم احمد کو آلو بخارہ 155روپے فی کلو کی بجائے 300روپے فی کلو فروخت کرنے پر
جرمانہ کیا لیکن مذکورہ دکاندار ندیم احمد نے جرمانہ ادا کرنے کی بجائے انکودھمکیاں
دنیا شروع کر دیں اور جرمانہ ادا کرنے سے انکار کر دیا۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ رانا نوید احمد خاں کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مذکور ہ
دکاندار کو گرفتار کر لیا ور اس کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا جسے مجسٹریٹ
نے 3ہزار روپے جرمانہ کرکے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔