بورے والا: چیچہ وطنی سے بوریوالا آنے والی مسافربس ایک ریڑھی کو بچاتے ہوئے قلابازیاں کھا گئی جس کے نتیجہ میں دس مسافر زخمی ہو گئے جنہیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کروا دیا گیا واقعات کے مطابق بس نمبر 4775-LRD جب بوریوالا سے پندرہ کلو میٹر پیچھے اڈہ لنڈ و مسجد کے قریب پہنچی تو اچانک آگے چارہ سے لوڈ ریڑی کو بچاتے ہوئے ریڑھی سے ٹکر ا کر سٹرک کنارے الٹ گئی ۔جس کے نتیجہ میں بس میں سوار دس مسافر محمد اعظم سکنہ چک 437ای بی ،عبدالحمید سکنہ این بلاک ، دلبر خان ولد سعید خان ،ولی محمد اور محمد علی سکنہ لنڈ و مسجد منظور احمد اور عبدالغفور سکنہ چونگی 5بوریولا شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بوریوالا داخل کر وا د یا گیا #
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔