Pages - Menu

پیر، 17 نومبر، 2014

محکمہ پبلک ہیلتھ کی طر ف سے لگائے گئے واٹر سپلائی کے 22 ٹیوب ویل اگلے ہفتے ٹی ایم اے کے حوالے کر دیئے جائیں گے

بورے والا: محکمہ پبلک ہیلتھ کی طر ف سے لگائے گئے واٹر سپلائی کے 22ٹیوب ویل اگلے ہفتے ٹی ایم اے کے حوالے کر دیئے جائیں گے جس سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں سپلائی ہو گا ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے گذشتہ روز محلہ شاہ فیصل کالونی کے رہائشی رانا محمد رفیق ،سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ و دیگر اہل محلہ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ بوریوالا شہر میں سیوریج واٹر سپلائی اور سٹرکوں کی مرمت کےلئے حکومت پنجاب سے 10کروڑ روپے کی گرانٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے رقم آنے پر ان منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا جبکہ لاہور روڈ کو مجاہدکالونی کے پل تک دو رویہ منظوری ہو چکی ہے اور اس پر کام جاری ہے ۔ محلہ داروں نے اپنے علاقہ کے مسائل جن میں صفائی ،گلی نمبر 2سولنگ ،مل موڑ پر سیوریج لائن پر بنائے گئے مین ہول پر سلیپ کی مرمت ،ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور محلے میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کےلئے کنٹرینر رکھنے کا مطالبہ کیا گیا جن کو انہوںنے بہت جلد حل کرنے کا وعدہ کیا اس موقع پر پیر بختیار عالم چشتی ایڈوکیٹ، چوہدری شبیر ، ماسٹر نعیم احمد ،حاجی محمد شفیق ،محمد اکرم ،محمد شکیل جوئیہ ،محمد نعیم ،میاں مظہر ،فقیر حسین ،محمد اصغر چوہان و دیگر بھی موجود تھے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔