بورے والا: پی ایم ڈی ایف سی (لاہور) منیجراحسن یٰسین اور ڈپٹی منیجر محمد جہانزیب نے گذشتہ روز ٹی ایم اے آفس بوریوالا میں اسسٹنٹ کمشنر ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد سے ملاقات کی اس موقع پر رانا نوید احمد تحصیل میونسپل آفیسر میٹنگ کے دوران جناب ملک منظور احمد (TO-I&S)، عمر اویس (TO(P، نثار احمد چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر ٹی۔ایم۔اے۔ بورےوالا، محمد شفیق شاہ اکاﺅ ٹینٹ، قیصر اقبال ATO، محسن شاہ انچارج شکایت سیل ٹی۔ایم۔اے بوریوالا بھی موجود تھے اور انہوں نے کمپلینٹ سیل ٹی۔ایم۔اے بورےوالا ایکٹو اور ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے بارے میں بریفنگ دی اور عندیہ دیا کہ آئندہ چند دنوں میں دفاتر ٹی۔ایم۔اے۔ بورےوالا کو آئی۔ٹی۔ کے ساتھ مزین کر دیا جائے گادریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر و ایڈ منسٹریٹر ٹی ایم اے سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے سست روی اور غیر معیار ی کام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز ٹی ایم اے آفس میں تعمیراتی کاموں کے سلسلہ میں منعقدہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رانا نوید احمد تحصیل میونسپل آفیسر میٹنگ کے دوران جناب ملک منظور احمد TO(I&S)، عمر اویس (TO(P، نثار احمد چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر ٹی۔ایم۔اے ۔ بورےوالا، آفس سپرنٹنڈ نٹ ماجد یوسف ،شوکت علی، محمد شفیق شاہ اکاﺅ ٹینٹ، قیصر اقبال ATO، محسن شاہ انچارج شکایت سیل ٹی۔ایم۔اے۔ بورےوالا اور مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر حاجی محمد جمیل بھٹی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کے جاری منصوبوں کی نگرانی انجینئر نگ برانچ کے افسران موقع جا کر کریں ۔غیر معیاری اور تعمیراتی کاموں کے تہہ شدہ فارمولا کے تحت میٹریل استعمال نہ کرنے والے کنٹیکٹرز کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور انہوں نے انجینئر نگ برانچ کے عملہ کو تنبیہ کی کہ وہ اپنی کار کر دگی کو مزید بہتر بنائیں اورٹی ایم اے کے فنڈ ز سے ہونے والے تعمیراتی کاموں کی بھر پور نگرانی کریں۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔