Pages - Menu

منگل، 4 نومبر، 2014

بورے والا اور گردو نواح میں یوم عاشور انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا


بورے والا: یوم عاشور محرم الحرام انتہائی عقید ت و احترام سے منایا گیا۔ علم ، ذوالجناح اور تعزیہ کا مرکزی جلوس امام بارگاہ حسینیہ ایچ بلاک سے برآمد ہوا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے، جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں کو خار دار تاروں سے بند کر کے یہاں سے گزرنے والے تمام افراد کو چیک کرنے کے بعد اندر جانے کی اجازت تھی جلوس میں عزاداران زنجیر زنی اور ماتم کرتے ہوئے نوحہ خوانی کر تے رہے بعد ازاں یوم عاشور کا مرکزی جلوس کربلا جوئیہ روڈ پہنچ کر پر امن طور پر اختتام پذیر ہو گیا ۔ جوس کے راستوں میں لوگوں نے نیاز تقسیم کی اور پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائیں جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد، ڈی ایس پی بوریوالا مہر ذوالفقار علی سندرانہ، ٹی ایم او رانا نوید احمد خاں، امن کمیٹی کے ارکان چاچا محمد اسلم، چوہدری محمد صغیررامے، راﺅ نور محمد، عثمان جمیل بھٹی،  شاہد اکبر طور، شیخ محمد حسن، شہباز حسین بھٹی ایڈوکیٹ، غلام رسول زیدی و دیگر نمائندہ شخصیات  بھی موجود تھیں ۔ 

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔