بورے والا: ڈی سی او وہاڑی جوا د اکرم نے کہا ہے کہ عاشورہ محرم ہمیں حق و صداقت اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ تمام مسلمان بلا تفریق فرقہ نواسہ رسول کی عظیم قربانی کو منانے کےلئے امن اور بھائی چارے کو فروغ دیں بوریوالامیں عاشورہ محرم کے موقع پر ٹی ایم اے پولیس انتظامیہ اور امن کمیٹی کے تعاون سے کئے گئے انتظامات مثالی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کے ہمراہ گذشتہ شب امام بارگاہ بوریوالا کے دورہ کے موقع پر امن کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سیف اللہ ساجد ، ڈی ، ایس پی لیگل چوہدری قدیر انور ، ایس ایچ او ماڈل ٹاﺅن محمد اسلم چیمہ اور امن کمیٹی کے ارکان چاچا محمد اسلم ، صغیر احمد رامے ، راﺅ نور محمد ، عثمان جمیل بھٹی، شاہد اکبر طور، شیخ محمد حسن، شہباز حسین بھٹی ایڈوکیٹ بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او وہاڑی جواد اکرم اور ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے امام بارگاہ میں مجلس کے دوران آنے والے عزاداروں کی چیکنگ کے نظام کا معائنہ کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا ۔انہو ں نے ٹی ایم اے کی جانب سے لگائے گئے حفاظتی بیئریر خود کا ر کیمروں، جلوس اور مجالس کے راستوں کی صفائی، پانی کے چھڑکاﺅ اور چاروں اطراف نصب کی گئی سرچ لائٹوں کی بھی قابل تقلید قرار دیا۔ انہوںنے بتایا کہ 9ویں محر م اور 10ویں محرم کے موقع پر بوریوالا میں پولیس اور قومی رضا کاروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر مسلح افواج کی خدمات بھی طلب کر لی گئی ہیں کسی بھی شر پسندکو امن و امان سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔