بورے والا: کاروبار کو عوامی بھلائی اورنیک نیتی سے شروع کیا جائے تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہو جاتی ہے جس سے کاروبار میں برکت اور دن دگنی رات چوگنی تر قی ہو تی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد ارائیں نے گذشتہ روز کالج روڈ پر الرحمان ایوی ایشن ایجنسی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا انہو ںنے کہا کہ ٹریول ایجنٹ عمرہ اور حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کو ایمانداری سے سعودی عرب میں وہ تمام سہولتیں مہیا کریں جن کا وہ وعدہ کر تے ہیں ۔ ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا کہ بوریوالا میں الرحمان ایوی ایشن ایجنسی کے اضافہ سے مقابلہ کی فضاءپیدا ہو گی جس سے شہریوں کو سستا عمرہ اور حج پیکج ملے گا انہوںنے ایجنسی کی انتظامیہ کو کہا کہ اپنے کاروبار میں ہمیشہ ایماندار ی کو سر فہر ست رکھیں تقریب سے ڈائریکٹرز الرحمان ا یو ی ایشن ایجنسی نوید احمد بشیر ،شاہد پرویز ،شہراز بھٹی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مہر طاہر امجد ، پیر بختیا ر عالم ایڈوکیٹس ،طالب حسین بھٹی ،رانا غلام مرتضیٰ ،چوہدری محمد اسحاق ،خالد خاں ،لیاقت ڈوگر ، شہزادڈوگر ،صغیر رامے ساجد شریف ،رضوان عابد ،چوہدری ریاض اسلم ،خالد شہریا ،ریاض حسین بھٹی و دیگر سیاسی و سماجی نمائندہ افراد کی کثیر تعداد موجود تھی ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔