بورے والا: ڈویژنل پبلک سکول بورے والا میں پرنسپل پروفیسر صلاح الدین کی نگرانی میں پہلے اردومباحثہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بیگم پرنسپل مہمان خصوصی تھیں جبکہ منصف اعلیٰ کے فرائض احمد وسیم شیخ کے ساتھ محمود غزنی اور چوہدری وقاص اشرف نے ادا کیے ۔طلباءو طالبات نے مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن ردا احمد (اقبا ل ہاﺅس)،دوسری پوزیشن منتقٰی فیاض(اقبال ہاﺅس) اور تیسری پوزیشن عبد الکریم احسن نے حاصل کی جبکہ ٹرافی اقبال ہاﺅس نے جیت لی ۔شرکاءنے پرنسپل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس خوبصورت اردو مباحثہ کے انعقاد پر خصوصی مبارک باد دی ہے ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔