بورے والا: اسسٹنٹ کمشنر بورے والا سیف اللہ ساجد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے محکمہ زراعت کی طرف سے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت کثیر رقم خرچ کر رہی ہے اور اس سے سبزیوں کی قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔ عام شہری اور کسان اپنے گھروں میں اپنی ضرورت کی سبزیاں اگا کر اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی بورے والا میں قائم سیلز پوائنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت بورے والا چوہدری کلیم نثار بھی ان کے ہمرا ہ موجود تھے۔ ڈی ڈی او زراعت کلیم نثار نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی طرف سے ضلع بھر میں 1000بیج پیکٹ ارزاں نرخوں پر 50روپے کے حساب میں مہیا کی جا رہی ہے جن میں اہم سبزیوں کے بیج موجود ہیں اسی طرح بورے والا تحصیل میں 300پیکٹ فراہم کئے جا رہے ہیں۔ کاشتکار اور عام شہری اپنی سبزیاں خود اگائیں کیونکہ ان میں مضر صحت زرعی ادویات اور گندے پانی کے اثرات موجو نہیں ہو ں گے ۔ تقریب میں زراعت کاٹن انسپکٹر ز طاہر شہزاد رفیق زراعت افسران چوہدری محمد آصف، محمد نواز، رانا طارق حسین ، راشد حسین اور اسماعیل وٹو،فیلڈ اسسٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری غلا م مصطفی کے علاوہ پیسٹی سائڈز ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین ندیم مشتاق رامے ،صدر عدیل مختارانجم ، جنرل سیکرٹری شیخ محمد طارق ،افتخار احمد اور احمد رضا ، چوہدری محمد سرور،منیر احمد بھٹی ،ملک محمد ناصربھی موجود تھے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔