بورے والا: سرکل بوریوالا کے تمام تھانوں کو انٹر نیٹ کے ذریعے ڈی ایس پی کے دفتر کے ساتھ تھانہ منسلک کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی بوریوالا ذوالفقار علی سندرانہ نے پریس کلب بوریوالا کے نمائندوں سے گذشتہ روزاپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تھانہ ماڈل ٹاﺅن ،تھانہ سٹی تھانہ صدر ، تھانہ گگو منڈی ، تھانہ شیخ فاضل ، تھانہ فتح شاہ ،اور تھانہ ساہوکا میں درج شدہ تمام مقدمات اورتفتیش، چالان ، مال مقدمہ ، اشتہاری ملزمان اور زیرتفتیش مقدمات کو کمپیوٹر میں درج کر دیا گیا ہے اور اس کا رابطہ ڈی ایس پی بوریوالا کے دفتر کے ساتھ کر دیا گیا ہے جس سے وہ فوری مقدمات کے بارے میں معلومات حاصل اور نگرانی کر سکیں گے جس سے عوام کو جلد انصاف ملے گا اور محکمہ پولیس کا وقت بھی بچے گا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔