Pages - Menu

بدھ، 19 نومبر، 2014

ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بوریوالا محسن رضا خان نے تھانہ سٹی بوریوالا کے آٹھ سال پرانے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کے قاتل خاوند کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا

بورے والا: ایڈ یشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بوریوالا محسن رضا خان نے تھانہ سٹی بوریوالا کے آٹھ سال پرانے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے بیوی کے قاتل خاوند کو عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد سجاد ڈھڈی سکنہ چک 45کے بی نے 13اکتوبر 2011کی شب معصوم شاہ روڈ پر ایک کرایہ کے مکان میں اپنی بیوی ثمینہ کوثر کو گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا تھا ثمینہ کوثر اپنی دو بچیوں کی تعلیم کے سلسلہ میں بوریوالا شہر میں رہنا چاہتی تھی جبکہ سجاد ڈھڈی اسے اپنے گاﺅں میں رہائش رکھنے پر بضد تھامیاں بیوی کے مابین اس سلسلہ میں کشیدگی چلی آرہی تھی ملزم سجاد ڈھڈی اپنی بیوی کو قتل کر کے فرار ہو گیا تھا اور چارسال تک اشتہاری رہنے کے بعد بالاخر پولیس نے اسے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا فاضل عدالت نے مقدمہ کے گوہان کے بیانات اور وکلاءصفائی کی بحث کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجر م سجاد ڈھڈی کو سزائے عمر قید اور 2لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنادی عدم ادائیگی جرمانہ چھ ماہ قید سخت کا ٹنا ہو گی ۔ استغاثہ کی پیروی خالد مسعود بھٹی ایڈوکیٹ نے کی۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔