بورے والا: بوریوالا بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور سابق نائب ناظم سجاد حیدر گوجر کے والد محترم چوہدری سردار محمدگوجر گذشتہ روز طویل علالت کے بعد قضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سید ساجد مہدی سلیم ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری نذیرا حمد ارائیں ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں ، سابق ایم پی اے چوہدری خالد محمو د چوہان کے علاوہ وکلاءسابق ناظمین و نائب ناظمین اور سیاسی سماجی حلقوں کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی مرحوم کی میت کو ان کے آبائی گاﺅں 170ای بی العروف 18گوجرانوالا کے قبر ستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔