بورے والا: وکیل پر قاتلانہ حملہ میں تشدد کر کے اسے زخمی کر نے کے الزام میں چار نامزد سمیت 64 افراد کے خلا ف مقدمہ درج ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی میں درج فوجداری مقدمہ کی پیر وی سے باز رکھنے کےلئے گذشتہ روز محمد حسین ،مون بھٹی ،شاہد ،ناصر علی اور 60نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے بوریوالا بار کے رکن عبدالمنان ایڈوکیٹ کو خنجر مار کر زخمی کر دیا تھانہ سٹی پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔واقعہ کے خلاف ینگ لائر فورم کے صدر مہر افتخار ایڈوکیٹ ،شفیق الزمان گھمن ایڈوکیٹ ،سمیع اللہ جان ایڈوکیٹ ،میاں تنویر ایڈوکیٹ کی اپیل پر بوریوالا بار میں ہڑتال رہی وکلاءکے ایک وفد نے صدر بار ایاز محمود گھمن کی قیادت میں ڈی ایس پی بوریوالاسے ملاقات کی اور ملزمان کی گرفتار ی کامطالبہ کیا #
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔