|
نآزیہ تبسم |
بورے والا: تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں ملازمین کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا شکار نازیہ تبسم تشویشناک حالت میں ملتان منتقل، دماغ میں خون کے لوتھڑے جم جانے کی وجہ سے آپریشن کا امکان، تفصیلات کے مطابق چار روز قبل تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا میں ہسپتال کے تین ملازمین کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی رکشہ ڈرائیور عبدا لرحمٰن کی بیوی نازیہ تبسم جو کہ ہسپتال میں زیر علاج تھی مسلسل غنودگی کی وجہ دریافت کرنے کے لئے آج اسکے دماغ کا سٹی سکین ٹیسٹ کروایا گیا جس میں ڈاکٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسکے دماغ میں خون جم جانے سے وہ مکمل ہوش میں نہیں آرہی جس پر اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ڈاکٹرز کے مطابق اسکے دماغ کے آپریشن کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے دوسری جانب پولیس نے تینوں ملزمان کو لاہور لے جا کر ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے انکے خون کے نمونے فرانزک لیبارٹری کے سپرد کر دیئے ہیں جسکی رپورٹ آنے پر ملزمان کے اس واقعہ میں ملوث ہونے یا نہ ہونے کا تعین کیا جا سکے گا۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔