بورے والا: تحریک طالبان کے نام پر پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے والا جعلی امیر کو گرفتار ، ملزم نے کویت میں مقیم شخص کے گھر ٹیلی فون اور خط لکھ کر رقم کی ادائیگی نہ کرنے پر قتل کی دھمکی دی تھی جس پرپولیس تھانہ سٹی بورے والا نے موبائل فون کالز کے ذریعہ ملزم کا سراغ لگا کر48گھنٹے میں گرفتار کرلیا ،ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق کویت میں مقیم گلی نمبر 1زاہد آباد چک نمبر/445ای بی کے رہائشی محمد رمضان کے بیٹے وسیم عباس کو مورخہ09نومبر2014کو موبائل فون پر کال وصول ہو ئی کہ آپ کے گھر کے باہر ایک خط پڑا ہے اس کو اٹھا کر پڑھ کر اس پر عمل کرو جب وسیم عباس نے خط کھولا تو اس میں درج تھا کہ کالعدم تحریک طالبان پنجاب کے امیر اعظم نے اپنی جماعت کے فنڈ کے لیے نقد رقم پانچ لاکھ روپے طلب کی ہے جبکہ خط میں جان سے مار دینے کی دھمکی اور لفافہ میں 30بور پسٹل کی ایک زندہ گولی بھی موجود تھی بعدازاں ملزم مسلسل دو روز تک موبائل فون کے ذریعے وسیم عباس اور اسکے اہل خانہ کو جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا رہا ،ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر نے ڈی ایس پی بورے والا مہر ذوالفقار علی سندارانہ اور اور ایس ایچ او تھا نہ سٹی محمد بخش کو ملزم گرفتار کر نے کا ٹاسک دیا جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کر تے ہوئے ملزم محمد مسعود فرید ولد محمد علی قوم ماچھی سکنہ /445ای بی کو ٹریس کر کے48گھنٹو ں میں گلبرگ ٹاﺅن سے گرفتار کر لیا ملزم نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اس نے ٹیلی ویژن کے پروگرام سے متاثر ہو کر رقم حاصل کر نے کے لیے وسیم عباس کے والد کو کویت میں ہو نے کی وجہ سے رقم کے حصول کے لیے ٹارگٹ کر کے منصوبہ بندی کی تھی
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔