بور ے والا: پولیس نے جنرل ہولڈ اپ میں ناکہ بندی پر ناجائز اسلحہ ،منشیا ت پرائیویٹ کار پر نیلی بتی لگا کر گھومنے والا جعلی اے ایس پی سمیت 30افراد کو گرفتار کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر سرکل بوریوالا میں ڈی ایس پی ذوالفقار علی سندرانہ کی نگرانی میں جنرل ہولڈ اپ کے دوران مختلف ناکہ بندی پوائنٹ پر گذشتہ روز پولیس چوکی ڈلن کے اے ایس آئی جاوید اختر بھٹی نے اڈا ڈلن پر ناکہ لگایا ہوا تھا کہ بوریوالا کی طر ف سے ایک نمبری 7271-LWM جس کو واربٹن تحصیل ننکانہ چک نمبر 577 ڈاکٹر والا کا رہائشی سجاد احمد ولد دین محمد ارائیں چلا رہا تھا اور کار پر سبز نمبر پلیٹ اور چھت پر نیلے رنگ کی ریوالونگ بتی لگی ہوئی تھی کار کو مشکوک سمجھ کر روکا تو مذکورہ شخص نے اپنے تعارف اے ایس پی پشاور کرایا اور کار کا کوئی ثبوت ملکیت نہ دیکھا سکا پولیس نے پولیس آفیسر بن کر پرائیویٹ کار پر نیلی بتی لگانے کے جرم میں فراڈیے کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم اور کا ر کو قبضہ میں لے لیا۔ جبکہ تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ناجائز اسلحہ میں چار افراد کو گرفتار کر کے 4پسٹل ۔تھانہ سٹی نے 4پسٹل ،تھانہ صدر نے 2کاربین ،تھانہ گگو منڈی نے 4چار پسٹل ،تھانہ فتح شاہ نے 1پسٹل ، تھانہ شیخ فاضل 4پسٹل ،تھانہ صدرنے منشیات فروش جاوید سکنہ 447ای بی سے ڈیڑ ھ سو گرام چرس ،تھانہ ماڈل ٹاﺅن نے اللہ دتہ سکنہ 505 ای بی سے 80گرام چرس اور اللہ دتہ شیخ سے 115گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔