پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں رامش صفدر اور میاں فیصل حمید کا رسال پور میں پاسنگ آؤٹ کے بعد اپنے والدین کے ہمراہ گروپ فوٹو |
رپورٹ: ندیم مشتاق رامے
بورے والا: بوریوالا سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں نے پاک فضائیہ میں بیک وقت بطور جی ڈی پائلٹ کمیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی، شہریوں کا بھر پور خراج تحسین ۔ بورے والاتعلیم اور کھیل کے میدان میں کسی سکوت ،جمود یا ٹھہراﺅ کے بغیرایک تسلسل کے ساتھ پے درپے برتری کے متعدد اعزازات اپنے سینے پے سجائے ہوئے ہے اور سٹی آف ایجوکیشن اینڈ سپورٹس کا عوامی خطاب اس شہر کے لئے ایسا زبان زد خاص و عام ہوا ہے کہ حقیقت کا رنگ اختیار کر گیا ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال اس شہر کے دونوجوانوں کا بیک وقت پاک فضائیہ کا 132وا ں جی ڈی پا ئیلٹ کورس پاس کرکے کمیشن حاصل کرنا ہے جوکہ مقامی شہریوں کے لئے انتہائی فخر کا مقام ہے ان دونوں جی ڈی پائیلٹس کے نام رامش صفدر اور میاں فیصل حمید ہیں رامش صفدر کا تعلق بورےوالا کے مشہور رامے خاندان سے ہے اور وہ آبائی طور پر ظہیر نگر کے قریب وقع گاﺅں 453 ای بی (لاٹ ) کے رہائشی سابق لیفٹیننٹ کمانڈر پاکستان نیوی محمد صفدر کے بڑے صاحبزادے ہیں ان کے دادا چوہدری محمد حنیف رامے مرحوم چارد فعہ چئیرمین یونین کونسل منتخب ہوتے رہے۔رامش صفدر26 اکتوبر 1992 کو پیدا ہوئے۔ وہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑے ہیں انہوں نے بحریہ سکول وکالج کراچی سے اپنی تعلیم مکمل کی چونکہ ان کے والد پاکستان نیوی میں ملازم تھے انہوں نے اپنی تعلیم مکمل ہوتے ہی پاکستان ائیر فورس میں شمولیت کے لئے اپلائی کیا اور کامیاب رہے ان کا کہنا ہے کہ میرے اندر کچھ ایسا کرنے کی جستجو اور لگن تھی جو ہمارے خاندان یا حلقہ احباب میں سے کسی نے نہ کیا ہو- مجھے اپنے والدین پر فخر ہے جنہوں نے مجھے کچھ منفرد کرنے کا موقع دیا جو کبھی کسی نے نہ کیا تھا میرے ذہن میں اپنے کیرئیر کے حوالہ سے واضح مقاصد تھے اور میں نے ان کے حاصل کرنے کے لئے اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز ر کھی اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی حاصل کی اور مستقبل میں بھی اپنے خاندان کے نام اور احترام کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔ بورےوالا سے بطور جی ڈی پائیلٹ کمیشن حاصل کرنے والے دوسرے نوجوان کا نام میاں فیصل حمید ہے اور وہ نواحی گاﺅں291 ای بی سے تعلق رکھنے والے چھوٹے سے زمیندار چوہدری عبد الحمید کے صاحبزادے ہیں جن کی اڑھائی ایکڑ زمین ہے میاں فیصل حمید 1989کو پیدا ہوئے وہ دو بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گاﺅں کے ہائی سکول میں حاصل کی اور گورنمنٹ کالج بورے والا سے ایف سی کا امتحان پاس کیا اور ابتدائی طور پرپا کستان آرمی میں بطور سیکنڈ لیفٹیٹنٹ بھرتی ہوئے لیکن بعد میں انہوں پاک فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا ان کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ ایک مختلف دنیا ہے اور یہ سب سے زیادہ چیلنجنگ کیریئر ہے۔ پاک فضائیہ کے پائلٹ کے طور پر پرواز کرنا ان کے لئے انتہائی حیرت انگیز تھا کیونکہ میں پہلے سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر پی ایم اے کاکول میں تھا لیکن پاک فضائیہ میں شمولیت کے لئے مجھے مسلسل محنت، لگن اورجدوجہد کرنا پڑی تاہم ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی کامیابی والدین کی دعاﺅں اور نمازمیں باقاعدگی سے حاصل کی کیونکہ آپ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی سے دنیا کی ہر چیز حاصل کر سکتے ہیں ۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔