Pages - Menu

منگل، 30 ستمبر، 2014

الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد حسین نے ایم پی اے حلقہ پی پی 232 گگو منڈی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کو نا اہل قرار دے کر حلقہ میں 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کا حکم دے دیا

 چوہدری محمد یوسف کسیلیہ 
پیرغلام محی الدین چشتی
بورے والا: الیکشن ٹربیونل ملتان کے جج رانا زاہد حسین نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے حلقہ پی پی 232 چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کے خلاف انتخابی عذرداری کی سماعت کے بعد انہیں نااہل قرار دے کر اس حلقہ میں 90 روز کے اندر الیکشن کروانے کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق حلقہ پی پی 232 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ ہولڈر پیر غلام محی الدین چشتی نے اس حلقے سے کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار چوہدری محمد یوسف کسیلیہ جو کہ بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے تھے کے خلاف الیکشن ٹربیونل میں پٹیشن دائر کی تھی جس میں ان کی طر ف سے ریٹرننگ آفسیر کے پاس جمع  کروائے گئے کاغذات نامزدگی میں اپنے غلط  گوشوارے ظاہر کرنے، الیکشن کمیشن کی طر ف سے مقررہ 10لاکھ سے زائد اخراجا ت کرنے اور دھاندلی کے الزامات عائد کئے گئے تھے الیکشن ٹریبونل ملتان نے مذکورہ الزامات کی سماعت کے بعد پیر غلام محی الدین چشتی کی اپیل کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے حلقہ پی پی 232 کے انتخابی نتائج کو کالعد م قرار دیتے ہوئے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کو نااہل قرار دیتے ہوئے اس حلقے میں 90 روز کے اندر ازسر نو الیکشن کروانے کا حکم سنا دیا۔ نااہل قرار پانے والے ممبر پنجا ب اسمبلی چوہدری محمد یوسف کسیلیہ کو اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا حق حاصل ہے ۔ دریں اثناء پٹیشنر پیر غلام محی الدین چشتی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس فیصلے سے حق و سچ کو فتح حاصل ہوئی ہے ۔

0 تبصرے:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔