بورے والا : چند ماہ قبل ڈکیتی کے دوران ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر 293ای بی کے رہائشی محمد مجید کے گھر دس ماہ قبل ڈاکو داخل ہو گئے تھے اور مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے فائرنگ کرکے محمد شفیق،شکیل احمد، محمد مجید اور خاتون خانہ مجید اں بی بی کو شدید زخمی کر دیا تھا ان میں سے شکیل احمد جو کہ دس ماہ تک بوریوالا اور نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علا ج رہا گذشتہ روز جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے نعش کو مزید کاروائی کےلئے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال پہنچا دیا ہے واضح رہے کہ اس وقوعہ کا مقدمہ نمبری 353/13 تھانہ ساہوکا میں درج ہوا تھا اور پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا جبکہ واردات کے ماسٹر مائنڈ خطرناک ملزم جعفر لنگاہ کو پولیس ابھی تک گرفتار نہیں کر سکی ہے جو کہ علاقہ میں دہشت کی علامت بنا ہوا ہے۔ مقتول کے ورثاء محمد اکرم ،ماسٹر خلیل احمداور سابق ناظم چوہدری عبدالر شید بگیانوالا نے ڈی پی او وہاڑی سے ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ کا اضافہ کر کے اشتہاری ڈاکو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
0 تبصرے:
اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔